Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

رسول اللہ (ص) کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی کوئی قوم کامیاب ہوسکتی ہے، عمران خان

جہلم : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اجتہاد کا راستہ ترک کرنے سے مسلمان زوال کا شکار ہوگئے۔ رسول اللہ(ص) دنیا کے عظیم لیڈر تھے ان ہی کی سیرت پرچلنے میں کامیابی ہے اور جو لوگ رسول اللہ کی راہ پرچلتے ہیں وہ آگے جاتے ہیں۔ مغرب آج سیرت نبی(ص) پر ریسرچ کررہا ہے کیونکہ وہاں فتویٰ لگ جانے کا ڈر نہیں ہے۔ جہلم میں القادر یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ترقی کے لیے ریاست مدینہ کےاصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ سیرت النبی پر عمل کے بغیر ہم کسی مقام کو حاصل نہیں کرسکتے۔ ہمارا تعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی میں آڑے آگیا۔ طبقاتی تعلیمی نظام سے مسائل نے جنم لیا، تعلیمی نظام میں یکسانیت ضروری ہے ، یکساں نظام تعلیم سے غریب کو فائدہ ہوگا۔ بدقسمتی سےکلونیل ازم کی وجہ سے مسلمان دنیا میں ذہنی غلام ہیں۔ مغربی کلچر ہماری تباہی کی بڑی وجہ ہے۔ عظیم قوم بننے کے لیے عظیم کردار چاہیے، سچا اور انصاف کرنے والا ہی بڑا لیڈر بن سکتا ہے، ایماندار شخص بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافت روحانی طور پر زوال پذیر ہورہی ہے ،مغرب میں چرچز بند ہورہے ہیں ،نوجوانوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی۔ موبائل فون انقلاب ضرور لایا لیکن اخلاقی طور پر نوجوانواں کو کمزورکرنے میں کردار اداکررہا ہے،بچوں اورنوجوانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی لازمی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular