Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسلمان لندن نیویارک کا میئر بن سکتا ہے، انڈیا میں چانسلر نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی

دہلی : جمیعت العلمائے ہند ارشد گروپ کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ آج ایک مسلمان نیویارک اور لندن کا میئر بن سکتا ہے، لیکن انڈیا میں یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا۔مفتی کفایت اللہ دہلوی کی زندگی پر سیمینار سے خطاب میں مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ انڈیا میں موجودہ حالات میں مسلمان کا وائس چانسلر بننا بھی تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اسے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طرح جیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ موجودہ نظام مسلمانوں کو ترقی نہیں کرنے دیتا۔ الفلاح یونیورسٹی کا مالک جیل میں ہے ۔ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب تک وہاں رہے گا، یہ کیسا انصاف کا نظام ہے جو کیس مکمل ثابت نہ ہونے پر بھی کسی کو جیل میں رکھتا ہےـ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے پچھتر سال بعد بھی مسلمانوں کو تعلیم، قیادت اور انتظامی ڈھانچے میں آگے بڑھنے سے روکا جا رہا ہے۔ حکومتیں چاہتی ہیں کہ مسلمان سر نہ اٹھاسکیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular