
مسقط: عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کو موجودہ حالات میں ایک اہم مسئلہ قرار دیا۔ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے۔ سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک ابتدائی مگر اہم قدم ہے جو غزہ کی پٹی کو امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنائے گی۔


































