Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو

اسلام آباد: پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سفراء کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو مدعو کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتیں احتجاج میں شریک ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ انتخابی دھاندلی، مہنگائی کیخلاف اور آئین کی بالادستی کیلئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کیلئے اپوزیشن ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular