Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خان یونس میں غاصب اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ خان یونس میں اسرائیل کی بربریت کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے، اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میڈیکل کالجز میں فلسطین کے میڈیکل کے طلبہ کے لیے خصوصی انتظام کی ہدایت کی ہے، خصوصی انتظام کی ہدایت اس لیے کی تاکہ فلسطینی طلبہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی انصاف میں اپنے بیان میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور مظالم پر بھرپور آواز اٹھائی، عالمی عدالتی انصاف کے فلسطین سے متعلق فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular