Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران کے تازہ میزائل حملے، تل ابیب میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

تہران: ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کئے ہیں۔ حملوں میں تل ابیب اور حیفہ میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران فوج نے آج صبح اسرائیل پر پانچ بیلسٹک میزائل فائر کئے۔ ایک میزائل تل ابیب میں سرکاری عمارت پر لگا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے صیہونی فوجی مراکز، دو فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران سے فائر کیے گئے میزائل وسطی اسرائیل کے علاقے ڈین گش میں بھی گرے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تل ابیب کی طرف آنے والے تمام میزائلوں کو ہوا میں تباہ کردیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے ایران کے شہر اصفہان میں ایٹمی مرکز کو حملے کا نشانہ بنایا۔ جبکہ قم میں بھی ایک عمارت پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی کارروائی میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular