Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

رفح بارڈر پر پاکستانی ڈاکٹروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے، سیو دی غزہ

اسلام آباد: سیو غزہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس منعقد کی گئی، جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا. اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جسے پوری دنیا تسلیم کرے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کو عملی جامہ پہنائے۔ مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رفح بارڈر پر پاکستانی ڈاکٹروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 262 دن سے اسرائیلی بربریت پر عالمی طاقتوں کی چشم پوشی کی مذمت کرتے ہیں، اب تک غزہ میں 40 ہزار کے قریب افراد شہید اور ایک لاکھ زخمی ہوئے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق شہدا میں 75 فیصد خواتین اور بچے ہیں، شہید بچوں کی تعداد 16 ہزار ہے۔ غزہ میں 17 ہزار بچے ایسے ہیں جن کے والدین میں سے ایک یا دونوں شہید ہوچکے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 10 ہزار افراد لاپتہ جبکہ 9 ہزار اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔ گول میز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غزہ میں 6 لاکھ بچے بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں جبکہ اب تک 130 اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں، غزہ میں اجتماعی قتل کے 3357 واقعات پیش آچکے ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق غزہ میں 500 سے زائد ڈاکٹر و طبی عملے کے افراد اور 152 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular