Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

عراق میں گردوغبار کا طوفان، بیشتر شہروں کو لپیٹ میں لے لیا

بغداد : عراق میں آنے والے گردوغبار کے طوفان نے بیشتر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے باعث درجنوں افراد اسپتالوں میں پہنچ گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس طوفان کے باعث درجنوں افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے ملک کے شمال سے اس گردوغبار کے طوفان کا آغاز ہوا۔ اس موسمی خرابی کے باعث کردستان کے علاقے کے دارالحکومت اربیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔جیسے ہی مٹی کا طوفان جنوب کی طرف بڑھنا شروع ہوا تو اس سے بغداد شہر اور جنوب میں ناصریہ تک کے کئی علاقے نارنجی رنگ کے گردوغبار کی لپیٹ میں آ گئے۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں عمارتیں اور گاڑیاں اس طوفان کی وجہ سے دھول اور مٹی سے ڈھکی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے بتایا ہے کہ طوفان کی وجہ سے لوگوں میں سانس کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عراق بھر میں درجنوں ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔اس سے قبل حالیہ برسوں میں بارشوں میں ریکارڈ کمی اور درجہ حرارت بڑھنے سے عراق کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عراق کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرعامر الجابری کا کہنا ہے کہ اگرچہ عراق میں گردوغبار کے ایسے طوفان کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن خشک سالی اور صحرائی علاقے کے باعث اس طرح کے گرد آلود طوفانوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular