
تہران: حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ جس میں غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی کے بعد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں حماس کے وفد نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت دیگر اہم حکام سے بھی ملاقاتیں کی تھی۔


































