
تل ابیب: اسرائیل نے مزاکرات کیلئے زندہ یرغمالیوں کی فہرست فراہم کرنے کی شرط رکھ دی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک کیلئے جمع ہجوم کے قتل عام کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا مستقبل مخدوش ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ حماس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ کسی بھی قسم کی بات چیت کو روک دے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مصر اور قطر سے کہا ہے کہ وہ مغوی افراد کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت کا دوسرا دور نہیں کرے گا۔ جب تک کہ حماس ان مغوی افراد کی فہرست پیش نہیں کرے گی جو ابھی تک زندہ ہیں۔قطر میں 3 روزہ مذاکرات کے بعد اسرائیلی وفد بغیر کسی جواب کے اسرائیل واپس چلا گیا۔ مذاکرات کے حالیہ دور میں معمولی پیش رفت کے باوجود کوئی بڑی پیش رفت ریکارڈ نہیں کی گئی۔


































