Mon Oct 26, 2026

لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج

روزانہ کی خبریں

غزہ کی مکمل ناکہ بندی پانی، بجلی منقطع، خوراک، ایندھن لے جانے پر بھی پابندی

مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی حکومت نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔ خوراک اور ایندھن سمیت کوئی بھی چیز غزہ لے جانے پر پابندی ہوگی۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نےکہا ہےکہ غزہ کی بجلی اور پانی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے حکام خوراک اور ایندھن کا داخلہ بند کر دیں گے۔ غزہ پہلے ہی 2007 سے فضائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی کی زد میں ہے۔ 23 لاکھ باشندوں کو پانی اور بجلی کی قلت کے ساتھ ساتھ ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب آسٹریا اور جرمنی نے فلسطینیوں کی امداد روک دی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular