Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جامعہ کراچی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی مہم کا آغاز

کراچی: جامعہ کراچی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی مہم شروع ہوگئی۔ جامعہ کراچی میں قائم کی گئی ’’دیوار یکجہتی‘‘ پر دستخطی مہم کا آغاز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے دستخط کرکے کیا۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلبہ و ملازمین کی بڑی تعداد آرٹس لابی میں جمع ہوئی اور دستخطی مہم میں حصہ لیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے اساتذہ و طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو حقوق اور خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمی اس سوچ کا اظہار ہے کہ ہم سب فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، ان کی مدد ہماری ذمے داری ہے۔ جامعہ کراچی میں یہ سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہے گا، جہاں اسرائیل کے قیام اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جارحیت کے آغاز کے دن 15 مئی کو ایک سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا۔ آج جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین و طلبہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular