Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی حملوں میں 93 فلسطینی شہید، بھوک کی شدت سے 4 افراد چل بسے

غزہ: صیہونی فوج نے غزہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فضائی اور زمینی حملوں میں امداد کے منتظر اکتالیس افراد سمیت مزید ترانوے فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ جبکہ بھوک کی شدت سے مزید چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔
صیہونی فوج کے غزہ جنگ میں وقفے کے باوجود وحشیانہ کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آسکی۔ صیہونی فوجیوں نے رفح میں امدادی مراکز کے اطراف ہجوم پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سٹی میں بھی امداد مرکز جانیوالے بھوکے فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر بھوک کی شدت سے دو بچوں سمیت مزید چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ اسرائیل نے غزہ میں روزانہ سو ٹرک لے جانے کی اجازت دی ہے اس کے باوجود ٹرکوں کو روکا جارہا ہے اور نہایت قلیل تعداد میں ٹرک جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular