Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فوج کے رفح پر فضائی حملوں میں تیزی، مزید 92 فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج نے رفح پر زمینی کارروائی سے پہلے فضائی حملے بڑھادئے۔ چوبیس گھنٹوں میں نہتے خواتین و بچوں سمیت مزید بانوے فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں صیہونی فوج کی انسانیت سوزی 141 ویں دن بھی جاری ہے۔ صیہونی فوج نے رات بھر غزہ کے مختلف مقامات پر حملے جاری رکھے۔ بیت لاہیہ پر حملے میں تیس افراد شہید ہوئے۔ شاطی پناہ گزین کیمپ کو بھی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ جہاں کئی اموات ہوئی ہیں۔ صبح سویرے مرکزی رفح میں اپارٹمنٹ پر حملہ کیا گیا جس میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ مشرقی رفح میں بھی رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا۔ جس سے سات فلسطینی شہید ہوئے۔ شمالی غزہ میں حماس سے لڑائی کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔ زمینی آپریشن کے دوران اب تک 238 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں 8 مقامات پر قتل عام کیا جس میں بانوے فلسطینی شہید ہوئے۔ سات اکتوبر سے جاری صیہونی حملوں میں شہدا کی تعداد تیس ہزار تک جاپہنچی ہے۔جبکہ ستر ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular