
بیروت :اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، جنگ بندی معاہدے کی بار بار دھجیاں اڑانے والی اسرائیلی فوج بیکا میں حملہ کردیا، جس میں دو شہری شہید اور دس زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج مختلف علاقوں کو نشانہ بنارہی ہے، لبنانی وزارت صحت کے مطابق ستائس نومبر دو ہزار چوبیس کو جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد سے اب تک تراسی لوگوں کو شہید کیا، اور دو سو اٹھائیس زخمی ہیں ۔


































