
ابوجا: نائجیریا میں فوج نے میلادالنبی(ص) کے اجتماع کو نشانہ بنادیا۔ حملے میں 85 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ریاست کدونا کے علاقے ایگابی میں لوگ میلاد النبی(ص) کا جشن منارہے تھے کہ ڈرون سے حملہ کیا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشل نے مرنے والوں کی تعداد ایک سو بیس سے زائد بتائی ہے۔
نائیجیرین فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون نے غلطی سے اجمتاع پر حملہ کیا۔


































