
پاراچنار: کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان لیکر 80 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں۔ تاجر رہنما حاجی امداد نے کہاہے کہ روزانہ سو سے زائد گاڑیوں کا کہا جاتا ہے جس کے بعد نصف گاڑیاں پاراچنار پہنچتی ہیں۔ آج بھی 160 گاڑیوں کا کہا گیا اور اسی گاڑیاں پہنچی ہیں۔ تیل گیس اور ادویات کی گاڑیاں واپس بھجوا دی گئی۔ مقامی افراد نے کہا ہے کہ کم گاڑیوں کے قافلے سے عوامی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہے. گیس تیل اور ادویات نہ ملنے کے باعث شدید سردی میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ عوام کو خوراک علاج اور تیل سپلائی یقینی بنانے کے لیے حکومت اقدامات کریں۔


































