
دمشق: شام کے شمال مغربی علاقوں میں فوج اور دہشت گردوں کی شدید جھڑپوں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں میں تحریر الشام یا جبہہ النصرہ کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گرد عناصر ادلب کے جنوبی مضافات میں واقع شام کی فوج کے ایک مرکز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جب شام کے فوجیوں نے انہیں گھیر لیا ۔ فوجیوں نے اسی وقت حملہ آور دہشت گردوں کے حمایتی دستے کو بھی توپخانوں سے نشانہ بنایا اور ان پر راکٹ برسائے ۔ جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہ ہے جسے ترکیہ اور امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔ یہ عناصر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وقفے وقفے سے شام کی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔


































