
غزہ: اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کی دھجیاں اڑادیں۔ غزہ پر حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور ایک سو بارہ زخمی ہوگئے۔ رفح میں ایک بار پھر اسرائیلی فضائیہ نے دو مقامات پر بمباری کی ہے جس میں بائیس افراد شہید ہوگئے۔ جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے پندرہ افراد کو شہید کردیا۔ المغازی کیمپ پر حملے میں آٹھ جبکہ خان یونس میں دس اور شجایا میں پندرہ فلسطینی شہید ہوئے۔ جبالیہ میں مسجد بن ابی وقاص پر حملے سے آگ لگ گئی۔ الشفا اسپتال پر بھی جارحیت جاری ہے جہاں ایک فلسطینی صحافی محمد ابوشکیل کو گولی مارکر شہید کردیا گیا۔
القسام بریگیڈ نے النصر اسپتال کے قریب ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی میڈیا نے بھاری جانی نقصان کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ 5 ہیلی کاپٹروں میں دس سے پندرہ فوجیوں کو مردہ یا زخمی حالت میں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا پے۔ ادھر خان یونس میں حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔


































