
DEIR AL-BALAH, GAZA – OCTOBER 15: (EDITOR’S NOTE: Image depitcs graphic content ) 13-year-old Li’an Talal al-Hammadin, who suffered burns and wounds on his body as a result of the Israeli attacks targeting the Rufaida School, is being treated with limited facilities at Al-Aqsa Martyrs Hospital in Deir Al-Balah, Gaza on October 15, 2024. ( Anas Zeyad Fteha – Anadolu Agency )
غزہ : ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈر ۔ ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جھلسنے والوں میں 70 فیصد بچے ہیں جنہیں مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیاہے۔ایم ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ اٹھارہ مارچ کو دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد جلنے والے زخموں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس میں بیشتر بچے ہیں۔ یومیہ سو جھلسے ہوئے مریضوں کو کلینکس پر لایا جارہاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید جلے مریضوں کے لیے پیچیدہ اور طویل مدتی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس میں متعدد سرجری، روزانہ زخم کی ڈریسنگ تبدیلیاں، فزیوتھراپی، درد کا انتظام، نفسیاتی مدد، اور انفیکشن سے بچنے کے لیے ایک جراثیم سے پاک ماحول شامل ہے۔ لیکن پچاس دن سے جاری ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں کوئی سپلائی نہیں ملی اور مریض زخموں اور درد سے تڑپ رہے ہیں۔


































