
پشاور : سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو سات برس بیت گئے لیکن قوم کے زخم مندمل نہ ہوسکے۔ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔ شہداء کی ساتویں برسی پر ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس واقعہ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا تھا۔


































