
جدہ : سوڈان کے متحارب فوجی دھڑوں نے ایک ہفتے کی جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں سوڈان کی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے قلیل المدتی جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ جنگ بندی پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق 9:45 بجے سے نافذ ہوگی۔ معاہدے پر دستخط کے 48 گھنٹوں کے اندر کوئی فوجی فائدہ حاصل نہیں کیا جائےگا۔ معاہدے کے ثالث امریکا اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ بات سب کو معلوم ہےکہ فریقین نے پہلے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم اس معاہدے کی امریکی اور سعودی اور بین الاقوامی حمایت یافتہ جنگ بندی کے طریقہ کار کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ دی مانٹیرنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی امریکہ، سعودی عرب اور متحارب دھڑوں کے تین تین نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دونوں فریقین متفق ہوتے ہیں تو جنگ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔


































