
غزہ : اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف کارکنوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ دیرالبلاح میں اسرائیلی فوج نے ورلڈ کچن کے امدادی کارکنوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں عالمی فلاحی ادارے ورلڈ کچن کے چار غیر ملکیوں سمیت 7 کارکن مارے گئے۔ حملے کے وقت کارکن غذائی سامان فلسطینیوں میں تقسیم کررہے تھے۔اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کے حملے میں ورلڈکچن کے کارکنوں کے ہلاکت کو قابل افسوس قراردیتے ہوئے واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔امریکہ ،برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس نے بھی حملے کی مذمت کی ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے نام پیغام میں واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی فلاحی ادارے ورلڈ کچن نے اسرائیلی فوج کے حملے میں سات کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔


































