Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملوں میں مزید 62 جبکہ بھوک سے 3 فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے دوران امداد کے منتظر انیس افراد سمیت مزید باسٹھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔ جبکہ قحط کی وجہ سے مزید تین افراد چل بسے۔
صیہونی فوج نے صبح سویرے غزہ سٹی میں دو مکانات کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ نصیرات کے مضافات میں کئے گئے حملے میں بھی چارافراد کی جان گئی۔ جنگی طیاروں نے جبالیہ۔ المواصی اور خان یونس پر بھی مختلف مقامات پر بمباری کی جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
رفح میں امدادی مرکز کے قریب اور اس کی طرف جانیوالوں کو صیہونی فوج نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا۔ کئی زخمی اور لاشیں زمین پر بکھر گئیں۔
ادھر غذائی قلت سے اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ دو بچوں سمیت تین افراد کی موت سے قحط سے مرنیوالوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular