
غزہ : اسرائیلی فوج غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ حملوں میں مزید ساٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ جنوبی، شمالی، وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں چالیس سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔رفح میں دو عمارتوں پر میزائل حملوں میں پندرہ بچوں سمیت بیس افراد دم توڑ گئے۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے دیوار کی آڑ میں بمباری سے بچنے کی کوشش کرنے والے خاندان کو قتل کردیا۔ ماں چار بچیوں سمیت شہید ہوگئی۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کے بمباری سے بارہ افراد شہید ہوگئے۔ فلسطین میں امداد اور بحالی کے عالمی ادارے انروا کے مطابق اسرائیلی فوج بچوں اور عورتوں کو جان بوجھ کر قتل کررہی ہے۔


































