
پیرس: چالیس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے چھ ہفتوں کی جنگ بندی کی جائے گی۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ پیرس مذاکرات میں امریکا۔ اسرائیل۔ مصر اور قطر کے نمائندے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق پیشرفت کا دارومدار پیرس مذاکرات میں طے کردہ فریم ورک پر حماس کی رضامندی پر ہے۔ معاہدے کے تحت حماس چالیس یرغمالیوں کو رہا کرے گا جبکہ اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا اور چھ ہفتوں کی جنگ بندی کرے گا۔ مزاکرات کا اگلا دور قطر میں ہوگا جس کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ پہنچ رہاہے۔ جبکہ حماس کے لیڈر بھی وہاں پہلے سے موجود ہیں۔


































