
غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے نئے معاہدے کے تفصیلات سامنے آگئیں۔ غزہ میں جنگ بندی کیلئے ثالثی کرنے والے ممالک نے اسرائیل کی جانب سے حماس کو چھ ہفتوں کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت حماس 36 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔ معاہدے کے تحت روزانہ ایک اسرائیلی یرغمالی کو رہا کیا جائے گا۔ متوقع معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیل کی زیرحراست تین ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو 3 کے بجائے 4 مراحل میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کے پہلوؤں کی حمایت کرتا ہے اور اسرائیل سے اسے قبول کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے نئے تبادلے کے معاہدے کو قبول کرنے کے لیے شدید دباؤ برقرار ہے۔


































