Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جارحیت کے 6 ماہ، مزید 46 فلسطینی شہید، 14 فوجی ہلاک، شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز

غزہ: اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کو چھ ماہ مکمل ہوگئے۔ تازہ حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے خان یونس۔ غزہ سٹی اور رفح سمیت مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے اور ڈرونز سے عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ ادھر خان یونس میں القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کو کاری ضرب لگائی ہے۔ القسام بریگیڈ نے کہاہےکہ مجاہدین نے 2 مقامات پر مہلک حملے کیے جس میں چودہ صیہونی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ جبکہ تین ٹینک بھی تباہ کردئے گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہےکہ چھ ماہ سے جاری جارحیت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 33 ہزار 137 ہوگئی ہے جبکہ 75 ہزار 815 زخمی ہوئے۔ شہدا میں تیرا ہزار بچے شامل ہیں۔ مقبوضہ کنارے میں بھی چار سو چھپن فلسطینی شہید ہوئے۔ چھ ماہ میں سترہ لاکھ افراد بے گھر۔ ساٹھ فیصد مکانات۔ نوے فیصد اسکول وکالجز۔ چھبیس اسپتال۔ تین سو ستائیس مساجد اور تین چرچ تباہ ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular