Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

5 اگست 2019 سے آج تک جموں و کشمیر کے عوام کسمپرسی کی حالت میں ہیں، علی ساگر

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ کشمیری عوام اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ اقتصادی بدحالی نے لوگوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں، بجلی اور پینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشانِ حال ہیں جبکہ راشن کی نایابی اور غذائی اجناس کی مہنگائی بھی لوگوں کے لئے وبالِ جان بن کر رہ گئی ہے۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد سے آج تک جموں و کشمیر کے لوگ کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور عوام کو غیر یقینی سے چھٹکارا نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کساد بازاری، بے روزگاری اور اقتصادی بدحالی نے کشمیر کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں جموں و کشمیر کے عوام افسر شاہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں اور انتظامیہ میں خلفشار، انتشار اور جوابدہی کے فقدان کا خمیازہ زمینی سطح پر عوام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular