Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

5 یورپی ممالک کا غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

برسلز :پانچ یورپی ممالک نے غزہ کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
برطانیہ، فرانس، یونان، ڈنمارک اور سلووینیا نے ایک مشترکہ درخواست میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی خوراک کی ترسیل روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی مندوب باربرا ووڈورڈ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاس اب غزہ کے عوام کے لیے خوراک باقی نہیں رہی۔ عام شہری، خصوصاً بچے، قحط کے سنگین خطرے سے دوچار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو ماہ سے زائد عرصہ ہوچکا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔ ان حالات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا ضروری ہے تاکہ غزہ کو درپیش بحران کا حل نکالا جاسکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular