
دی ہیگ : واحد مسلم ملک بنگلہ دیش سمیت پانچ مممالک نے اسرائیل کیخلاف جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کرلیا۔ جرائم کی عالمی عدالت ۔آئی آئی سی ۔ کے پراسیکیوٹر کریم خان نے بتایا کہ غزہ میں جنگی جرائم پر پانچ ممالک نے اسرائیل کیخلاف رجوع کیا ہے۔ ان ممالک میں جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، کوموروس، بولیویا اور جبوتی شامل ہیں۔ کریم خان نے بتایا کہ فلسطین میں 2014 کے بعد سے کئے گئے جنگی جرائم کے معاملے کی آئی سی سی پہلے سے ہی تحقیقات کررہا ہے۔ یہ تحقیقات مارچ 2021 میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب عالمی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ فلسطین اُن کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا دروازہ کھل گیا۔


































