
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم کے عام علاقے صدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا جس میں پانچ فوجی جوان شہید ہوئے۔
شہید ہونے والوں میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر، سپاہی انوش رفون، سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا نے وطن کی خاطر لازوال قربانی دیتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


































