
غزہ : اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ایک سو چونتیس روز سے جاری ہیں۔ جس میں مجموعی شہادتیں 29 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے آخری محفوظ شہر رفح پر حملے کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور زمینی فوج رفح کی جانب پیش قدمی کررہی جبکہ ایک ہفتے سے رفح پر فضائی حملوں میں شدت آچکی ہے۔جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔ رفح پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
حماس نے بھی مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔ دیرالبلاح اور خان میں یونس میں اسرائیلی فوج کے چار اہلکار مارے گئے۔ حماس نے شمالی غزہ کا دوبارہ سے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔


































