
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ میں بیس ماہ سے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ خان یونس اور غزہ سٹی پر تازہ حملوں میں مزید انتالیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ صیہونی فوج نے رات بھر غزہ میں بمباری اور میزائلوں کے حملے جاری رکھے۔ صبح سویرے خان یونس میں مکانات کو نشانہ بنایا گیا جس میں ستائیس افراد شہید کردئے گے۔ جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ غزہ سٹی اور جبالیہ قصبے میں بمباری کے نتیجے میں بارہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے رات گئے بھی خان یونس۔ غزہ سٹی ۔ جبالیہ۔ نصیرات اور دیگر مقامات پر فضائی حملے کئے اور گولہ باری کرکے رہائشی مقامات کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
گذشتہ روز صیہونی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور یورپین اسپتال پر شدید حملے کئے تھے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے حملے کرکے سو سے زائد فلسطینی شہید کردئے۔


































