
غزہ : غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے رات بھر جاری رہے۔ بمباری اور گولہ باری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید اڑتیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے خان یونس۔ المواصی۔ غزہ سٹی اور رفح سمیت مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری کی۔ حملوں میں رہائشی مقامات اور پہلے سے تباہ مکانات میں مقیم متاثرین کو نشانہ بنایا۔ خان یونس میں خوراک کی تقسیم کے خیراتی مرکز پر بھی بمباری کی گئی۔
انروا کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے روزانہ سو بچے شہید وزخمی ہورہے ہیں۔ ادھر فلسطینی علاقوں میں قائم سیکیورٹی زون میں توسیع کے لیے اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں نئے زمینی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نےکہاہےکہ اسرائیل غزہ میں اپنی عسکری موجودگی کو مزید مضبوط کرے گا۔


































