Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 37 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : صیہونی فوج کے غزہ پر جاری حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت سینتیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے زیتون میں ورکشاپ اور جبالیہ میں رہائشی عمارت پر بمباری کی۔ خان یونس اور غزہ سٹی میں خیمہ بستی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے نشانہ بنے۔ شہدا کی مجموعی تعداد اکاون ہزار تک جاپہنچی ہے۔
ادھر صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں مزید علاقوں سے انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شروع کئے گئے حملوں کے نتیجے میں اب تک چار لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب گذشتہ روز الاہلی اسپتال پر حملے کے بعد وہ مکمل طور پر غیر فعال ہوگیاہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular