
غزہ : اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ رفح اور سینٹرل غزہ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ اسرائیل کے رفح پر حملے جاری ہیں۔ شمالی اور جنوبی رفح پر اسرائیلی حملوں میں بیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ سینٹرل غزہ میں اسرائیلی بمباری سے سات بچوں، تین خواتین سمیت چودہ افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج زیادہ تر حملوں میں رہائشی عمارتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنارہی ہے۔


































