
غزہ: صیہونی فوج نے مغربی غزہ میں تھائی ریسٹورنٹ پر بم برسادئے۔ خوفناک حملے میں خواتین اور بچوں سمیت تینتیس فلسطینی شہید اور چھیاسی زخمی ہوگئے۔ تھائی ریسٹورنٹ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ بمباری سے ہرطرف تباہی مچ گئی۔ اسرائیلی ڈرون نے ریسٹورنٹ کے ساتھ ہی واقع بازار پر بھی میزائل داغ دیا جس سے گیارہ فلسطینی جان سے گئے۔ آج صبح سویرے اسرائیلی توپ خانے نے بیت لاہیہ کے قصبے تل الربیع میں ایک گھر پر گولے داغ دئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے غزہ سٹی۔ خان یونس اور نصیرات کیمپ پر بھی شدید حملے کئے۔ اسرائیلی حملوں میں چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد بانوے تک جاپہنچی۔


































