Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امدادی سامان کے 3 ہزار ٹرک غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں، انروا

جنیوا: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ اس کے پاس امدادی سامان سے لدے تین ہزار ٹرک غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں لیکن اسرائیل انسانی امداد کو انکلیو تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔ انروا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اس کے پاس غزہ میں فلسطینیوں کو کھانا کھلانے کے لیے آٹا ختم ہو گیا ہے، اور دیگر اہم انسانی امداد تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ خوراک کے پارسل جو ایجنسی خاندانوں کو بھوک مٹانے کے لیے فراہم کرتی ہے وہ ختم ہونے کے قریب ہیں۔ انروا کے مطابق اس نے غزہ کی پٹی میں 115 پناہ گاہیں چلانا جاری رکھی ہوئی ہیں۔ جہاں 90,000 جبری طور پر بے گھر ہونے والے لوگ مقیم ہیں۔ انروا کے مطابق 742 فلسطینی انروا کی تنصیبات پر پناہ لینے کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید اور 2,400 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular