Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کینیڈین پارلیمنٹ کا 30 ارکان کا غزہ میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ

کینیڈا کی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے قبل 30 ارکان اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے اور اسرائیل کو کسی بھی قسم کی فوجی امداد یا ہتھیار فراہم نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق 30 ارکان اسمبلی میں سے تین پاکستانی نژاد بھی شامل ہیں، پارلیمنٹ کے ان ارکان میں سلمہ زاہد، اقراء خالد اور شوکت علی سمیت کئی نمایاں سیاستدان شامل ہیں، جنہوں نے اپنے خط میں حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کی صورتحال کو سنجیدگی سے لے اور فوری طور پر اقدام کرے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے اور 28 اپریل کو عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈین عوام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید غصہ پایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتخابات میں امریکا مخالف امیدواروں کو زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بھی مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular