
غزہ : غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ کئی عمارتوں اور مکانات کو تباہ کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بیت رما اور شمال مغربی رام اللہ میں دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کرشہید کیا۔
اسرائیل ایک وسیع فوجی آپریشن کے تحت علاقے کی کم از کم پانچ دیہات میں جبر اور سفاکیت پر مبنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ البریج کیمپ میں ایک فلسطینی ڈرون حملے میں شہید ہوا۔
صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں متعدد مقامات پر بم باری کی جس میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
ادھر چوبیس گھنٹوں کے دوران تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید گیارہ لاشیں نکالی گئی ہیں۔ جس سے شہادتیں ستر ہزار 112 ہوگئیں۔ سینکڑوں افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کے باعث اموات کہیں زیادہ ہوسکتی ہیں۔


































