
ریاض : سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث پانچ میں سے تین ملزمان کے سر قلم کردئے گئے۔ 2015 میں پولیس اہلکار ماجد عائض الغامدی کو دوران ڈیوٹی اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ ریاض میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ دہشت گرد عناصر نے باری باری الغامدی کو گولیاں ماریں۔ ایک دہشت گرد العصیمی نے الغامدی کو 10 گولیاں ماریں پھر جسم پر ڈیزل ڈال کر اسےآگ لگا دی۔ پولیس نے پانچوں ملزموں کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سعودی عرب کی فوجداری کی خصوصی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔


































