
مقبوضہ بیت المقدس : صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینی شہید کردئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں صیہونی فورسز نے وحشیانہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران صیہونی فوجیوں نے ایک گاڑی پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار تینوں فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔ مغربی کنارے میں ہی اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 8 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں واقعے سے قبل فائرنگ کے تبادلے کی شدید آوازیں سنی جا سکتی ہیں جبکہ بعد کے مناظر میں گولیوں سے چھلنی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے، جس پر خون کے دھبے بھی لگے ہیں اور مقامی لوگ اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔


































