غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین فلسطینی شہید اور پانچ زخمی کردئے جبکہ چالیس مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صیہونی فوج نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں ڈرون حملے۔ گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ خان یونس کے مضافات میں ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید اور پانچ زخمی کردئے گئے جبکہ زرد لائن کراس کرنے کے الزام میں ایک فلسطینی کو گولی مار کرشہید کیا گیا۔ ادھراسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے کے دوران حماس کے چالیس مزاحمت کار شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے مزاحمت کار رفح میں سرنگوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید کئےگئے۔ رفح کے قریب سرنگوں میں درجنوں مزاحمت کار پھنسے ہوئے ہیں جنہیں اسرائیل محفوظ راستہ دینے کو تیار نہیں ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید، 5 زخمی
غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید، 5 زخمی
-
Raza Musani - دسمبر 1, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































