Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

3 اسرائیلی یرغمالی اور 183 فلسطینی رہا

غزہ: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت تین اسرائیلی یرغمالیوں اور ایک سو تراسی فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا۔ حماس نے ایک یرغمالی کو دیر البلاح اور دو کو خان یونس میں ہلال احمر کے عملے کے حوالے کیا۔ اس موقع پر القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ کے سینکڑوں نقاب پوش مجاہدین نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔
ادھر اسرائیلی جیلوں سے رہا کئے گئے فلسطینی مغربی کنارے پہنچے تو خوشی اور جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ ان میں اٹھارہ عمر قید اور اٹھاون طویل سزا کے قیدی شامل ہیں۔ ایک سو گیارہ وہ قیدی ہیں جنہیں سات اکتوبر حملے کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیاتھا۔
اُدھر حماس نے اسرائیل کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کرسکتا کیونکہ اسرائیل غزہ میں ہیوی مشینری لانے نہیں دے رہا اس لیے وہ ان باقیات کو ملبے سے نکالنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular