Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

خلیج فارس میں 3 جزیرے ایران کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں، ترجمان

تہران : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے تین جزیروں ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک کو ایران کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی ارضی سالمیت کے بارے میں کسی قسم کے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ناصر کنعانی نے امیر کویت کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر تین ایرانی جزیروں اور آرش گیس فیلڈ کی ملکیت کے بارے میں بیان کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ بیانات میں یکطرفہ دعوے کرنے سے، دعویدار کا کوئی حق ثابت نہیں ہوتا. ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ کویتی حکومت کے ساتھ تاریخی حقوق اور اپنے دوطرفہ مذاکرات کے ریکارڈ کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران، کویتی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کا احترام کرنے والے فریم ورک کے دائرے میں بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مثبت اور تعمیری ماحول پیدا کرنے اور مشترکہ حقوق اور مفادات کے احترام سے ہی آرش فیلڈ کے حوالے سے منصفانہ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular