Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

کانگریس کے 3 ارکان کا مودی کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان

واشنگٹن: تین امریکی ارکان کانگریس نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ہندوستان میں اقلیتوں کیخلاف مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ گذشتہ روز کانگریس کے 75 ارکان نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ کر ہندوستانی وزیراعظم مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق کا معاملہ اٹھانے پر زور دیا تھا۔ ادھر تین ارکان کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس سے مودی کے خطاب کا بائیکاٹ کریں گے۔ بائیکاٹ کا اعلان کرنیوالوں میں الہان عمر۔ راشدہ طلیب اور جیمی راسکن شامل ہیں۔ راشدہ طلیب نے ٹوئٹ کیا کہ مودی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جمہوریت مخالف اقدامات، مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور صحافیوں کو سنسر کرنے کی طویل تاریخ کے باوجود انہیں کانگریس سے خطاب کی دعوت دینا شرمناک ہے۔ اُدھر امریکی انڈینز آرگنائزیشنز نے کہا ہےکہ مودی سے گفتگو میں انسانی حقوق کی حقیقت اور مذہبی آزادی کے حالات کو بھی شامل کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular