Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 27 افراد ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک سیاحوں میں زیادہ تر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور پولیس کی وردی میں تھے، جن کی تعداد 2 سے 3 تھی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سیاحوں پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ کئی برسوں بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑا حملہ ہوا ہے، اب اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی اور کتنے زخمی ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر روانہ ہو گئے ہیں، وہ تمام ایجنسیوں کے ساتھ فوری سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔
حملے کے بعد ہندوستانی میڈیا نے روایتی جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا، ہندوستانی میڈیا اور "را” سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ بھارت ماضی میں بھی پاکستان پر ایسے جھوٹے الزامات لگاتا آرہا ہے، ماضی میں بھی بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز کا منصوبہ بے نقاب ہوا، مودی نے کشمیر میں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کرائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔
مودی نے اندرونی حالات سے نظریں ہٹانے کیلئے 2019 میں پلوامہ کا ڈرامہ بھی رچایا، ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے مزید فالس فلیگ آپریشنز کا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular