
کیف : یوکرین نے دعوٰی کیا ہے کہ جنگ میں روسی حملے کے نتیجے میں یوکرین کے 262 ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین کے وزیر کھیل نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی حملوں میں 363 اسپورٹس کے ادارے تباہ اور 262 ایتھلیٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین کے دورے پر آئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جمناسٹک کے صدر سے ملاقات کے دوران یوکرینی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ روس کے کسی ایتھلیٹ کو اولمپکس یا دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔


































