
غزہ : غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیل نے فضائی حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت چوبیس فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی کردئے۔
غزہ انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ سٹی میں عباس جنکش کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جس میں گیارہ افراد شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوئے۔ وسطی غزہ میں العودہ اسپتال کے قریب گھر پر حملے میں تین شہید اور گیارہ زخمی ہوئے۔ نصیرات کیمپ میں بھی گھر پر حملے میں بچے سمیت سات افراد شہید اور سولہ زخمی ہوئے۔ دیر البلح میں بھی گھر پر حملہ کیا گیا جس میں خاتون سمیت تین افراد جان سے گئے۔
اسرائیلی فورسز نے البریج کیمپ کے نزدیک وسطی غزہ میں اور شمالی غزہ کے جبالیا میں تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ جنگ بندی کے بعد شہید کئےگئے فلسطینیوں کی تعداد تین سو بیالیس ہوگئی ہے۔


































